
لاہور(ٹی این آئی) اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی تھانہ ڈیفنس بی میں پریس کانفرنس, ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزادکی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی, چوکی انچارج سپر ٹاؤن آصف اقبال کارروائی میں موجودتھے, خاتون سمیت 7 جعلی پراپرٹی ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا ۔اےایس پی شہر بانو نقوی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے شہریوں سےلوٹی گئی 22لاکھ سےزائدکی رقم برآمد کرلی گئی، ملزمان جعلسازی، دھوکہ دہی کےمتعددمقدمات میں ریکارڈیافتہ نکلاملزمان جعلی شناخت کے ذریعے خود کو مالک یا ایجنٹ ظاہر کرتےتھے،جعلی مالکان کے ذریعے گھر کا معائنہ کرواتے تھے،ملزمان جعلی معاہدوں کے تحت رقم وصول کر کے غائب ہو جاتےتھے۔
فراڈ میں اصل مالکان لا علم ہوتے و خریدار مکمل طور پر دھوکہ کھا جاتےتھے،ملزمان جعلی دستاویزات، رجسٹری، اسٹام پیپر اور شناختی کارڈ فراہم کرتے تھے،ملزمان جعلی دستخط یا انگوٹھے لگوا کر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ملزمان میں مرکزی ملزم عمران، انور، نعم، عارفِ، ثوبیہ بی بی ودیگرشامل، ملزمان پولیس کو زیادہ دیر چکما نہ دے سکے، دوران انٹیرو گیشن سچ تسلیم کر لیا،ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں و جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔