اہم خبریںکھیل

ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان،ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا

Chief Editor arshad mahmood ghumman

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا، ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ ایشیا کپ میں8 ٹیمیں شریک ہوں گی، ان ٹیموں میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا شامل ہیں۔ یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں بھی ٹورنامنٹ کا حص پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کم از کم دو بار مد مقابل آ ئیں گی تاہم فائنل میں پہنچنے کی صورت میں تیسری بار  بھی ٹاکرا ممکن ہے۔8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ 4 ٹیمیں سپر  فور  مرحلہ کھیلیں گی۔

قبل ازیں کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایشیا کپ پر تمام معاملات حل ہو گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کا شیڈول اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کے لیے وقت مانگا تھا۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایشیا کپ میں کل 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، ایشیا کپ کی مجوزہ ونڈو 10 سے 28 ستمبر کے درمیان رکھی گئی ہے اور ایشیا کپ کے شیڈول کے حوالے سے ابتدائی اعلان آج متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی میزبانی بھارت کے پاس تھی تاہم بھارتی ٹیم کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کے بعد پاکستان نے بھی واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ ہم بھی ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button