
اسلام آباد(ٹی این آئی)اسلام آباد سےکراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، دوران روانگی طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارہ گراؤنڈ کردیا گیا۔واقعے کے بعد کراچی اسلام آباد کی 2 پروازیں پی اے 207، 208 منسوخ کر دی گئیں۔ائیرلائن انتظامیہ کے مطابق اسلام اباد ائیرپورٹ سے کراچی روانگی کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرایا، پائلٹ نے روانگی روک کر طیارے کو ٹیکسی وے پر موڑ دیا، پرندہ ٹکرانے سے ائیر بس اے 320 طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا، مزید معائنہ جاری ہے۔
ائیرلائن انتظامیہ کا کہنا ہےکہ طیارے کی انسپیکشن اورکلیئرنس میں 8 گھنٹے سے زائد وقت درکار ہے۔ اچانک روانگی روکے جانے سے طیارے میں گھٹن کے باعث مسافر پریشان ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگئی۔