
اہم خبریں
عظمٰی بخاری نے خیبر پختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے جانی و مالی نقصان اور کراچی میں بارش سے نظام زندگی مفلوج ہونے پر اظہار تشویش
پنجاب بڑا بھائی ہونے کے ناتے دونوں صوبوں کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ہم دونوں صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات
لاہور(ٹی این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے خیبر پختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے جانی و مالی نقصان اور کراچی میں بارش سے نظام زندگی مفلوج ہونے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ایک بیان میں عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب بڑا بھائی ہونے کے ناتے دونوں صوبوں کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ہم دونوں صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو پنجاب سے کسی بھی قسم کی مدد درکار ہے تو پنجاب حاضر ہے۔
عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خود علی امین سے رابطہ کرکے ہر قسم کے تعاون کی پیش کش کی ہے۔