اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ سے  9 مئی کےمقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد بانی تحریک انصاف عمران خان رہاہو سکیں گے؟

بانی پی ٹی آئی نے اپنے خلاف راولپنڈی میں درج 43 مقدمات میں تاحال ضمانت حاصل نہیں کی جب کہ یہ تمام مقدمات ستمبر، اکتوبر اور نومبر احتجاج سے متعلق ہیں۔ 

اسلام آباد(ٹی این آئی)سپریم کورٹ نے  9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ضمانت کی درخواستیں منظور کیں اور فریقین کو حکم نامے کے لیے ایک بجے چیمبر میں طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ سے  9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد بھی فوری طور پر عمران خان رہا نہیں ہو سکیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے اپنے خلاف راولپنڈی میں درج 43 مقدمات میں تاحال ضمانت حاصل نہیں کی جب کہ یہ تمام مقدمات ستمبر، اکتوبر اور نومبر احتجاج سے متعلق ہیں۔

 

بانی پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں درج 9 مئی مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں،  بانی پی ٹی آئی کے 9مئی مقدمات میں ضمانتوں کے مچلکے تاحال داخل نہیں کروائے گئے۔لاہور کے مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی رہائی فی الحال ممکن نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button