
پاکستان
اس ملک نے صوبے نہیں بنائے،صوبوں نے مل کر ملک بنایا ہے، یہی فیڈریشن ہوتی ہے ، یونٹس ملک کر ایک فیڈریشن بناتے ہیں اور وہ ایک ملک بن جاتاہے۔ سابق میئر لاہور میاں عامر
ہندوستان جب الگ ہواتو بھارت میں تھوڑے سےصوبے تھےاور 600پرنسپل سٹیٹس تھیں، آزادی کے ساتھ ہی ان سب کو ملک میں شامل کرلیا گیا۔چیئرمین پنجاب گروپ کالجز
لاہور(ٹی این آئی)پنجاب گروپ کے چیئرمین اور سابق میئر لاہور میاں عامر محمود نے کہاہے کہ اس ملک نے صوبے نہیں بنائے،صوبوں نے مل کر ملک بنایا ہے، یہی فیڈریشن ہوتی ہے ، یونٹس ملک کر ایک فیڈریشن بناتے ہیں اور وہ ایک ملک بن جاتاہےلیکن وہ کوئی حرف آخر نہیں ہوتا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان جب الگ الگ ہوئےتو بھارت میں تھوڑے سےصوبے تھےاور 600پرنسپل سٹیٹس تھیں۔
آزادی کے ساتھ ہی ان سب کو ملک میں شامل کرلیا گیااورساری کی ساری سٹیٹس ایک ہی بار ختم ہوگئیں،فیڈریشن میں صوبے اس لیے بنائے جاتے ہیں کہ ایک آپ کی وفاقی حکومت ہےجوآپ کے دفاع، تجارت، معیشت ، خارجہ معاملات سمیت دیگر معاملات دیکھ رہی ہوتی ہے، اس کے پاس وقت نہیں ہوتا کہ وہ عام لوگوں کے یا گلی محلوں کے مسئلے دیکھ سکے، اس کے لیے پھر صوبے بنائے جاتے ہیں