
اسلام آباد(ٹی این آئی)نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیدر لینڈز کے وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ نے غزہ میں اسرائیلی فوجی حملے کے خلاف اضافی پابندیوں کے لیے کابینہ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔استعفیٰ سے متعلق دیے گئے بیان میں کیسپر نے کہا کہ میں اضافی طور پر بامعنی اقدامات پر حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا،میں دیکھ رہا ہوں کہ غزہ کی سرزمین پر کیا ہو رہا ہے ،ایک کابینہ کے طور پر ہم نے پہلے بھی کئی اقدامات کیے ہیں،نیدرلینڈز کے پاس شرمندہ ہونے کی کوئی بات نہیں ہے، اس سلسلے میں اضافی اقدامات کرنے کے حوالے سے میں نے کابینہ میں کئی بار مزاحمت محسوس کی۔