
اسلام آباد(ٹی این آئی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو علیمہ خان کا بیٹا حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا لہٰذا اسے شواہد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹارگٹ نہیں بلکہ ٹارگٹ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قانون توڑا ہے جب کہ پی ٹی آئی کو بھی کہا ہے کہ ان لوگوں سے لاتعلقی کریں جنہوں نے قانون توڑا ہے۔وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ 9 مئی کو علیمہ خان کا بیٹا حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے گرفتاریاں کیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کہہ چکےکہ گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ موجود ہے، اسپیکر قومی اسمبلی یہ بھی کہہ چکےکہ بات چیت کے لیے ان کا آفس بھی کھلا ہے، پی ٹی آئی گرینڈ ڈائیلاگ چاہتی ہے تو اسپیکر کی آفر قبول کرے۔ پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی کے بعد خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق سوال پر طلال چوہدری نے جواب دیا کہ ضمنی الیکشن میں جو بھی عوام کا فیصلہ ہوگا ہم قبول کریں