اہم خبریںپاکستان

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانےاورپنجاب میں شدید بارشوں کے بعد دریائے چناب میں سیلابی ریلے کی وجہ سے پلکھو نالہ بپھرنے کے باعث سیلابی پانی وزیر آباد شہر میں داخل

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ کا گوجرانوالہ میں ہیڈ قادرآباد کے قریب شگاف لگانے کے لیے ایک چھوٹا دھماکا

لاہور(ٹی این آئی)بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے اور پنجاب میں شدید بارشوں کے بعد دریائے چناب میں سیلابی صورت حال ہے اور پلکھو نالہ بپھرنے کے باعث سیلابی پانی وزیر آباد شہر میں داخل ہو گیا۔دریائے چناب میں پلکھو نالہ بپھرنے سے پانی وزیر آباد  شہر میں داخل ہو گیا، سیالکوٹ روڈ پر سیلابی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔  وزیر آباد کی چیمہ کالونی، جناح کالونی، حاجی پورہ، محلہ شیش محل، سوہدرہ میں بھی پانی داخل ہو گیا، سیلانی پانی گھروں میں داخل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گوجر انوالہ:

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے گوجرانوالہ میں ہیڈ قادرآباد کے قریب شگاف لگانے کے لیے ایک چھوٹا دھماکا کیا تھا۔انتظامیہ کا بتانا ہے کہ دریائے چناب پر جھنگ میں تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح میں بھی مسلسل اضافہ ہو  رہا ہے، تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 63 ہزار 34 کیوسک اور اخراج 51 ہزار 834 کیوسک ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے ضلع بھر میں 412 دیہات زیرآب آنے کا خدشہ ہے، دریائی علاقوں کے رہائشیوں کو مویشیوں سمیت نقل مکانی کی ہدایت کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے مساجد میں اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button