انٹرنیشنلاہم خبریں

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا وزیراعظم شہبازشریف کو ٹیلی فون، سیلاب سے جاں بحق افراد کےلیے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہمدردی کے پیغام پرشکریہ ادا کیا

اسلام آباد(ٹی این آئی)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان میں سیلاب سے جانی مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہبازشریف کو ٹیلی فون کیا اور سیلاب سے جاں بحق افراد کےلیے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے وزیراعظم کے ساتھ گفتگو میں سیلاب متاثرہ خاندانوں سےاظہارِیکجہتی بھی کیا اور کہاکہ مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہمدردی کے پیغام پرشکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے  ایرانی صدر کےٹیلی فون پرسوشل میڈیا پربیان میں کہا کہ ایران کی حمایت اور یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہیں، ایرانی صدر سے تیانجن چین میں ایس سی او سمٹ کےدوران ملاقات کا منتظر ہوں۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو ایران کے سپریم لیڈر کےلیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button