اہم خبریںپاکستان

بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا،آنے والا سیلابی ریلا 8 لاکھ کیوسک کا ہے۔ذرائع پنجاب حکومت

8 لاکھ کیوسک کا ریلا 2 روز بعد ہیڈ مرالہ پہنچ جائےگا،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں

لاہور(ٹی این آئی) پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق  بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق بھارت نے سلال ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیے ہیں، بھارت سے آنے والا سیلابی ریلا 8 لاکھ کیوسک کا ہے۔ذرائع پنجاب حکومت کا بتانا ہے کہ 8 لاکھ کیوسک کا ریلا 2 روز بعد ہیڈ مرالہ پہنچ جائےگا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  آنے والے سیلابی ریلے کی اطلاع ابھی ملی ہے، دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں اعلانات کروا رہے ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button