پاکستانجرم وسزا

چیف انجینئر ایم اینڈ آر ہائی وے ندیم الدین کا قومی خزانہ 6 ارب کا چونا

لاہور( ٹی این آئی)چیف انجینئر ایم اینڈ آر ہائی وے ندیم الدین کا قومی خزانہ 6 ارب کا چونا سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کیپٹن اسد نے چیف انجینئر بلڈنگ ساوتھ جاوید سلہریا کی سمیت تین افسران کو انکوائری کرنےاحکامات پروپ میں چیف انجینئر بلڈنگ ساوتھ جاوید سلہریا کی نگرانی میں ایس ای سینٹرل زون خاور زمان اور ڈائریکٹر نارتھ زون جمیل بسرا شامل ہیں مذکورہ افسران کو ایک ہفتہ کے اندر پروپ کر کے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کیپٹن اسد کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں
 احکامات
ذرائع کے مطابق چیف انجینئر ایم اینڈ آر ہائی وے ندیم الدین نے طمع نفسانی کی خاطر مبینہ طور پر حکومت پنجاب کے اربوں روپے کے فنڈز میں ماتحت ایگزیکٹیو انجنیئر کی مبینہ ملی بھگت سے کروڑوں روپے خورد برد کئے ہیں مذکورہ افسر ترقیاتی منصوبوں کی مینٹنس ،پیچ ورک کے نام پر ٹھیکدار وں سے کروڑوں روپے کمیشن کے نام پر انڈوانس حاصل کر چکے ہیں ۔ذرائع کے مطابق چیف انجینئر ندیم الدین نے سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے نام پر فرضی بوگس بلز بنا کر ٹھیکدار وں سے بذریعہ چیک انڈوانس کروڑوں روپے وصول کرنے کا بھی الزام ہے ذرائع کے مطابق چیف انجینئر ایم اینڈ آر ہائی وے ندیم الدین نے اپنی کرپشن کو بچانے کی خاطر انکوائری افسران کے ساتھ مبینہ طورپر سیاسی اثر اثراسوخ کے ساتھ ساتھ مک مکا کرنے کے لئے کروڑوں روپے کی پیشکش بھی کر چکے ہیں ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ انکوائری افسران چیف انجینئر ایم اینڈ آر ہائی وے ندیم الدین کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروا چکے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں جمیل بسرا کمیٹی مبمر اس کے برعکس سوچ رکھتے ہیں اس حوالے سے کمیٹی کے سربراہ جاوید سلہریا کا کہنا ہے کہ میرٹ پر فیصلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button