
پاکستانشہر شہر سے
تھانہ ائرپورٹ پولیس کی کارروائی 5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار.
ملزم چاند نے دکان پر چیز لینے آئی 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا
سمبڑیال (ٹی این آئی) تھانہ ائرپورٹ پولیس کی کارروائی 5 سالہ بچی
سے زیادتی کا ملزم گرفتار،ملزم چاند نے دکان پر چیز لینے آئی 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھااطلاع ملتے ہی تھانہ ائرپورٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم چاند کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے.
اس حوالے سےڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ بچوں کی حفاظت سیالکوٹ پولیس کی اولین ترجیح ہے، معصوم بچوں کے ساتھ جنسی درندگی جیسے سنگین جرائم کے مرتکب سفاک ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں. ملزم کو قانون کے مطابق عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے گی.
