
اسلام آباد(ٹی این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کرلی۔صدر مملکت کی جانب سے یہ معافی آئین کے آرٹیکل45 کے تحت وزیراعظم کی مشاورت اور اتفاقِ رائےسے دی گئی۔وفاقی کابینہ نے 100 روز کی معافی سفارش کی تاہم مشاورت کے بعد صدر اور وزیراعظم نے اسے بڑھا کر 180 دن کردیا۔ ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق خصوصی معافی ان قیدیوں پر لاگو ہوگی جو قانون کے تحت معیار پر پورے اترتے ہیں۔
ایوان صدر کا کہنا ہے کہ قتل، دہشتگردی، جاسوسی اوربڑے مالیاتی جرائم میں سزایافتہ قیدیوں پر معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
