شوبز

سٹیج ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کرنا میری ترجیح ہے‘ہماعلی

لاہور(ٹی این آئی) اداکارہ و پرفارمرہماعلی نے کہا ہے کہ سٹیج ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کرنا میری ترجیح ہے اور آج کل مجھے مزید فلموں میں کام کرنے کی پیش کش بھی ہو رہی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے ہماعلی نے کہا کہ انتہائی کم عرصہ میں سٹیج ڈراموں میں اپنا مقام حاصل کیا ہے جس کی بنیادی وجہ میری محنت اور اپنے کام سے مخلص پن ہے.
اور اب ڈراموں کیساتھ ساتھ فلموں میں کام کرنا بھی میری ترجیح ہے جس میں ضرور کامیاب ہو جاں گی‘ فلم انڈسٹری کے مستقبل کے لئے جدت کے ساتھ منصوبہ بندی کی جائے ، اب وقت آ گیا ہے کہ فارمولہ فلموں سے پیچھا چھڑا یا جائے اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق فلمیں پیش کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button