اہم خبریںجرم وسزا

کم عمر بچوں سے زیادتی کے ملزم کیخلاف مزید 3 مقدمات درج

3 دن قبل قیوم آباد سے بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا،

کراچی(ٹی این آئی) کم عمر بچوں سے زیادتی کے ملزم کیخلاف مزید 3 مقدمات درج کر لیے گئے۔3 دن قبل قیوم آباد سے بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کیخلاف مزید مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کیخلاف مزید 3 نئے مقدمے درج کیے گئے ہیں جس کے بعد مقدمات کی کل تعداد 6 ہوگئی ہے۔واضح رہے  ملزم کو قیوم آبادسے 10 ستمبر کو اہل علاقہ نے پکڑکر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم 2016 سے بچیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا آرہا ہے جبکہ ملزم کے موبائل فون سے بچوں سے زیادتی کی 100 سے زائد ویڈیوز  بھی ملیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button