انٹرنیشنلاہم خبریں

وزیراعظم پاکستان،صدرمملکت اورآرمی چیف کو کیا تحائف ملے،کابینہ ڈویژن نے  یکم جنوری 2025 سے لے کر 30 جون 2025  تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا

تحائف میں ڈیکوریشن پیسز، گھڑیاں، الیکٹرک گاڑی، قالین ، جائے نماز ، ٹیبل کلاتھ اور کافی سیٹ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں

اسلام آ باد (ٹی این آئی)کابینہ ڈویژن نے  یکم جنوری 2025 سے لے کر 30 جون 2025  تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف وصول کرنے والوں میں صدر ، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ، تینوں سروسز چیفس و دیگر شامل ہیں۔تحائف میں ڈیکوریشن پیسز، گھڑیاں، الیکٹرک گاڑی، قالین ، جائے نماز ، ٹیبل کلاتھ اور کافی سیٹ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں جب کہ وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف

کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروا رہا ہے۔ کیلنڈر سال 2025کی پہلی ششماہی مدت میں وزیراعظم شہباز شریف کو  2گھڑیاں، منبر رسول ﷺکا ماڈل، 2 کتابیں، 3 شیلڈ، ایک فریم والی تصویر، ایک پلیٹ،  ایک لکڑی کا باکس، ہینڈ میڈ سلک کارپٹ، مراکو کا ماڈل، دو روایتی کپ، ایک ہاتھی کا ماڈل،  ایک ڈیکوریشن پیس ، یاک واز  اور  ہینڈ بیگ  سمیت کئی تحائف ملے۔

صدر مملکت آصف زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کو بھی تحائف ملے  ہیں جن میں کارپیٹ، ایک کافی سیٹ،  دو واز ، ٹیبل کلاتھ، بیڈ شیٹ،  لیڈیز سوٹ، ونڈ ٹربائن کا ماڈل، پینٹنگ فریم ، پین   کف لنک سیٹ، شیلڈ اور الیکٹرک وہیکل شامل ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترکیہ کے صدر نے ٹی سیٹ کا تحفہ دیا،  ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو ڈش آئٹم ملا  جب کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید ا شرف کو ٹی سیٹ کا تحفہ ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button