اہم خبریںپاکستان

سندھ حکومت نے کسانوں کی معاونت کے لیے پیکج تیار کر لیا جس کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

اگر مناسب اقدامات نہ کیے اور زرعی ایمرجنسی کا نفاذ صحیح طریقے سے نہ ہوا تو بحران کا سامنا ہو گا۔وزیراعلی سندھ

کراچی(ٹی این آئی) سندھ حکومت نے کسانوں کی معاونت کے لیے پیکج تیار کر لیا جس کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر مناسب اقدامات نہ کیے اور زرعی ایمرجنسی کا نفاذ صحیح طریقے سے نہ ہوا تو بحران کا سامنا ہوگاانہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے کسانوں کی معاونت کے لیے پیکج تیار کر لیا ہے  جس کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب میں کمی آنا شروع ہوئی ہے، سکھربیراج میں بھی سیلابی صورتحال میں کمی آنا شروع ہوجائے گی،  سندھ میں سیلاب کی تیاریوں میں اداروں کا شکرگزار ہوں، لوکل لوگوں نے بھی ہماری ہدایات پر عمل اور تعاون کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button