اہم خبریںپاکستان

بلاول بھٹو دودھ اور شہد کی جو نہریں بہاناچاہتے وہ سندھ میں بہالیں۔عظمی بخاری کی پیپلز پارٹی پر تنقید

پنجاب نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے، انہیں معلوم ہے کہ لوگوں کے مسائل کیسےحل کرنے ہیں اور وہ کربھی رہی ہیں۔وزیراطلاعات

لاہور(ٹی این آئی) وزیر اطلاعات  پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بار  پھر  پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کےبیان پر  ردعمل میں کہا کہ عقل کُل بننے کی کوشش نہ کریں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں وہاں ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو دودھ اور شہد کی جو نہریں بہاناچاہتے وہ سندھ میں بہالیں جہاں ان کے  پاس مینڈیٹ ہے، پنجاب نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے، انہیں معلوم ہے کہ لوگوں کے مسائل کیسےحل کرنے ہیں اور وہ کربھی رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بی آئی ایس پی کے تحت 12 ہزارروپے تقسیم نہیں کرسکتی، ایسےلالی پاپ آپ سندھ کے عوام کو دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button