اہم خبریںپاکستان

حکومت کا 27ویں ترمیم لانے کا فیصلہ،18 ویں ترمیم کوتبدیل کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔رانا تنویر

ہم چاہتے ہیں افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں ہماری مدد کرے،وفاقی وزیر

شیخوپورہ (ٹی این آئی)وفاقی وزیربرائے فوڈ سکیورٹی و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم سے گورننس کے مسائل آئے ہیں، اس پر نظرثانی ہونی چاہیے۔شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ اگلے بلدیاتی انتخابات سے قبل این ایف سی ایوارڈ کو تبدیل کیا جائےگا، موجودہ دور میں اس ایوارڈکوتبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم سے گورننس کے مسائل آئے ہیں، اس پرنظرثانی ہونی چاہیے، 18 ویں ترمیم کوتبدیل کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔

 ان کا کہنا تھاکہ آزادکشمیرمیں ن لیگ نےحتمی طورپر اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

افغانستان سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں ہماری مدد کرے، افغانستان کوحالیہ جنگ میں بھارت کی عبرت ناک شکست سے بھی سبق لینا چاہیے، ہم افغانستان کو بھارت کی کٹھ پتلی نہیں بننے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button