اہم خبریںپاکستان

ترمیمی ٹریفک آرڈیننس پنجاب 2025 کے خلاف  ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

چئیرمین متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد عرفان نیازی نے پریس کانفرنس

لاہور(ٹی این آئی)ترمیمی ٹریفک آرڈیننس پنجاب 2025 کے خلاف  ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔ چئیرمین متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد عرفان نیازی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرنے کے باوجود ٹرانسپورٹرز پر ہوشربا جرمانے منظور نہیں۔ پنجاب ٹریفک ترمیمی آرڈیننس 2025 کسی صورت منظور نہیں، حکومت نے  ترمیمی آرڈیننس پنجاب 2025 واپس نہ لیا تو 8 دسمبر بروز سوموار جڑواں شہروں میں مکمل پہیہ جام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایک گاڑی کو ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیا گیا ہے کیا یہ ظلم نہیں؟؟۔ اس قسم کے  جرمانے ٹرانسپورٹرز کے لئے زہر قاتل ہیں۔

عرفان نیازی نے کہا کہ ہماری کراچی جانے والی ایک گاڑی موٹر وے کو 30 ہزار روپے تک ٹیکس ادا کررہی ہے۔ حکومت نے ٹراسپورٹرز کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے، جب بھی کوئی قانون بنایا جاتا ہے ٹرانسپورٹرز کو آن بورڈ نہیں لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری ایک گاڑی 12 لاکھ روپے ماہانہ بینک لیز پر ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button