اہم خبریںصحت و تعلیم

سکولوں میں سہولیات کافقدان دورکرنےکیلئے وزیرتعلیم راناسکندرحیات کی زیر صدارت اجلاس،بنیادی سہولیات کوپوراکرنےکیلئے20ارب کےفنڈزجاری

وزیر تعلیم راناسکندرحیات کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کو100فیصدفنڈز دےدیئےگئےہیں،انجینئرزفیلڈمیں ہیں اورامورپرکام جاری ہے۔

لاہور(ٹی این آئی)سکولوں میں سہولیات کافقدان دورکرنےکیلئےاجلاس، وزیرتعلیم راناسکندرحیات نےاجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں سہولیات کافقدان دورکرنےکیلئےاقدامات کاجائزہ لیاگیا، دوسری جانب سکولوں میں بنیادی سہولیات کوپوراکرنےکیلئے20ارب کےفنڈزجاری کئے گئے۔وزیرتعلیم نےاقدامات کااضلاع وائزجائزہ لیا،اہم ہدایات دیں، وزیر تعلیم راناسکندرحیات کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کو100فیصدفنڈز دےدیئےگئےہیں،انجینئرزفیلڈمیں ہیں اورامورپرکام جاری ہے۔

کوئی سکول ایسانہیں رہناچاہئےجہاں کام شروع نہ ہوا ہو، ہرآفیسرفیلڈمیں رہے، وقت کم اور کام زیادہ ہے،کام معیاری ہونا چاہیے، کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کوپوراکرنےکیلئے20ارب کےفنڈزجاری کردیےگئے، محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے20ارب کےفنڈزجاری کیےگئے۔فنڈزایڈیشنل کلاس رومز،لیبزاوربنیادی سہولیات پوراکرنےپرخرچ ہونگے۔

سیکرٹری ایجوکیشن خالدنذیروٹو کا کہنا تھا کہ فرنیچر،ٹیک لیبزکیلئےبھی مزید9ارب کی منظوری،فنڈزملنےسےسرکاری سکولوں کاانفرسٹرکچربہترکرنےمیں مددملےگی،فنڈزسےپہلےمرحلےمیں5مرلہ اراضی پرٹیک لیبزبنائی جائیں گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button