
اہم خبریںپاکستان
صحافی کالونی فیزٹو کی ڈویلپمنٹ کے لئے روڈا ،پنجاب جرنلسٹ ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن اور لاہورپریس کلب کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ارشد انصاری صدر لاہور پریس کلب
لاہورپریس کلب میں صحافی کالونی فیزٹوکامشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ مشاورتی اجلاس میں ممبران کی بڑی تعدادخصوصا خواتین بھی کثیر تعدادمیں شریک ہوئیں
لاہور(ٹی این آئی)لاہورپریس کلب میں صحافی کالونی فیزٹوکامشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ مشاورتی اجلاس میں ممبران کی بڑی تعدادخصوصا خواتین بھی کثیر تعدادمیں شریک ہوئیں۔ صحافی کالونی فیز ٹو کے مشاورتی اجلاس کا باقاعدہ آغاز سابق ممبر گورننگ باڈی احمد رضا نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔صدر ارشد انصاری نے صحافی کالونی فیز ٹو کے ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج بہت خوشی کا دن ہے، صحافی کالونی فیزٹو کی ڈویلپمنٹ کے لئے روڈا ،پنجاب جرنلسٹ ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن اور لاہورپریس کلب کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے ۔

انھوں نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف اوروزیر اطلاعات محترمہ عظمی بخاری کا صحافی کالونی فیز ٹو کے حصول میں بھرپور کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آج ان کی خصوصی کاوش سے صحافیوں کو ان کے گھروں کی چھت میسر آئی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ رب العزت کے مشکور ہیں جس نے صحافی کالونی فیز ون ، ایف بلاک اور اب صحافی کالونی فیز ٹو بنانے کا اعزازبھی ہمیںبخشا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے کبھی پلاٹوں کی سیاست نہیں کی بلکہ صرف صحافیوں کی خدمت کا جذبہ پیش نظر ہوتاہے۔
انھوں نے کہاکہ صحافی کالونی فیز ٹو پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے اور فیز ٹو کے تمام ممبران پلاٹ کی کل قیمت 1250000 روپے ٹوٹل پلاٹ کی قیمت کا صرف پانچ فیصد 62500 روپے بنک میں جمع کرائیں گے جس کے لئے آئندہ ہفتے چالان فارمز جاری کردیئے جائیں گے ۔ انھوںنے مزیدبتایا کہ صحافی کالونی فیز ون اور ایف بلاک کے الاٹیز ممبران نے پلاٹ کی کل قیمت کا دس فیصد ایڈوانس جمع کرایاتھا لیکن موجودہ میڈیا انڈسٹری کی بحرانی کیفیت کے باعث ہم نے حکومت سے درخواست کرکے ایڈوانس دس فیصد سے کم کراکے پانچ فیصد کرایا ہے تاکہ ممبران با آسانی رقم ادا کرسکیں۔ انھوں نے صحافی کالونی فیز ٹو کا نقشہ دیکھاتے ہوئے بتایا کہ صحافی کالونی فیز ٹو ٹھوکرنیازبیگ کی پرائم لوکیشن پر واقع ہے جو روڈا کے جدید ترین منصوبے چہارباغ کی طرز پر تین سال کی قلیل مدت میںڈویلپ کیا جائے گاجس کے لئے 40 کروڑ روپے کی رقم حکومت پنجاب نے روڈا کو منتقل کردی ہے ۔
صحافی کالونی فیز ٹو کی ماہانہ اقساط کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں موجود ممبران سے مشاورت کے بعد ماہانہ قسط پندرہ ہزار روپے طے پائی ہے جس پر صدر ارشد انصاری نے کہاکہ بیروزگاری اور اداروں کی بندش کے باعث میڈیاانڈسٹری کے حالات بہت خراب ہیں ان حالات میں گورننگ باڈی کی بھرپور کوشش ہے کہ ایسا طریقہ کار اختیار کیا جائے جو صحافی کالونی فیز ٹو کے الاٹیز کے لئے زیادہ سے زیادہ آسان ہو۔ انھوں نے صحافی کالونی فیز ٹو کے حصول میں گورننگ باڈی خصوصا سینئر نائب صدر افضال طالب کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی غیر موجودگی میں افضال طالب نے بھرپورکام کیا جو قابل تعریف ہے۔
اس موقع پر صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز، ممبر گورننگ باڈی سرمد فرخ خواجہ ، رانا شہزاد احمد، شاہدہ بٹ، اسد محمودموجود تھے۔ مشاورتی اجلاس میں شریک تمام ممبران نے گورننگ باڈی پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے ان کی کاوش کو سراہا، نعرے بازی کی اور مبارکباد دیتے ہوئے آپس میں بغلگیر ہوئے ۔اس موقع پر ممبران کی مٹھائی اور کشمیری چائے سے تواضع کی گئی۔ممبران نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی ۔ اس موقع پر کلب کے فوت شدگان ممبران اور ان کے عزیزواقارب کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
