اہم خبریںپاکستان

لاہور میں ٹریفک آرڈیننس 2025کےنفاذکیخلاف ٹرانسپورٹرز نے  ایک بار پھر پہیہ جام ہڑتال۔

آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن نےسامان کی ترسیل روک دی

لاہور(ٹی این آئی)شہر لاہور میں ٹریفک آرڈیننس 2025کےنفاذکیخلاف ٹرانسپورٹرز نے  ایک بار پھر پہیہ جام ہڑتال کر دی۔ آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن نےسامان کی ترسیل روک دی اورٹرانسپورٹرزنےلاہورسےپاکستان بھرمیں جانےوالا تجارتی سامان پر روک لگا دی۔
صدرایسوسی ایشننبیل محمود نے کہا کہ ہم چاروں صوبوں کیلئےروزانہ5ہزارسےزائدٹرک تجارتی سامان کی ترسیل کرتےہیں،آج دوپہر2بجےوزیرٹرانسپورٹ بلال اکبرسےمذاکرات ہیں اور امیدکرتےہیں کہ ہونیوالےمذاکرات نتیجہ خیزہونگے

 

ٹراسپورٹرز نے بھاری جرمانوں کے خلاف آج صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت سے ٹریفک آرڈیننس 2025ء فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک آرڈیننس 2025ء منظور نہیں، آرڈیننس کے ذریعے بھاری جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں جو کہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ظلم ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا، پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی، گڈز ٹرانسپورٹ، منی مزدا، لوڈرز اور رکشے بھی ہڑتال میں شامل ہوں گے، انٹرا سٹی، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

ٹرانسپورٹر کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیورز پر مقدمات درج کر کے مجرم بنا دیا گیا ہے، پورے ملک میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 1200، پنجاب میں 12 ہزار ہے۔قبل ازیں ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت کے مذاکرات کا پہلا دور ناکام رہا، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔

 

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی کال پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، مہذب ممالک میں ہڑتالیں نہیں بلکہ قانون پر عمل داری کی حمایت کی جاتی ہے، بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت اور حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ سکول کے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت پر کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، ہڑتال کا مطلب ہے کہ سکول کی ویگنیں الٹتی رہیں اور بچے مرتے رہیں، قانون پر عمل درآمد کے سوا کوئی چوائس نہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button