
لاہور(ٹی این آئی)موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے مثبت نتائج, 12 روز میں مہلک حادثات کی شرح میں 47 فیصد تک کمی, ٹریفک اصلاحات سے حادثات کی شرح میں نمایاں کمی، شہر کی سڑکوں پر قوانین پر عملدرآمد کے ثمرات ظاہر ہونے لگے۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 روز سے ٹریفک پولیس لاہور نے قوانین پر عمل درآمد کے حوالہ سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔
حادثات میں نمایاں کمی کی ایک بڑی وجہ ٹریفک ڈسپلن میں بہتری لانا بھی ہے، ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر کے سگنلز پر میگا فونز کے ذریعہ آگاہی مہم بھی جاری ہے۔
قوانین کا اطلاق اسی صورت ممکن ہے جب بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے، گزشتہ 12 روز میں تقریبا 750 کے قریب سرکاری محکموں کی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
