انٹرنیشنلاہم خبریںکھیل

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 بھارت سے میچ کھیلنےکا فیصلہ

ایڈیٹر:ارشدمحمودگھمن

لاہور(ٹی این آئی)پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شیڈول کے مطابق بھارت سے میچ کھیلنےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے امکانات بڑھ گئے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سری لنکن صدر کی درخواست پر وزیراعظم شہباز شریف  نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنےکا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں سری لنکن صدر نے وزیراعظم سے سری لنکا میں ہونے والے پاک بھارت میچ کھیلنے کی درخواست کی۔سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہئیے، سری لنکا میں دہشتگردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ حال ہی میں بھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرکے پاکستانی قوم اور کرکٹ شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش اقدام اٹھایا، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کو T20 ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ کے حوالے سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں صدر بی سی بی محمد امین الاسلام نے کہا  ’پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ کرکٹ کے فائدے کے لیے 15 فروری کوبھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ کھیلیں‘۔

ذرائع کے مطابق اماراتی کرکٹ بورڈ نے  پاکستان کرکٹ بورڈ  سے  رابطہ کیا ہے اور  بھارت کے خلاف 15 فروری کا میچ نہ کھیلنےکے فیصلے  پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے، اماراتی بورڈ  نے کرکٹ کے بہترین مفاد  میں فیصلہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

لاہور میں پی ایس ایل کی فرنچائز ملطان سلطانز کی نیلامی کی تقریب کے بعد پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گھر آئے مہمان کو عزت دینی چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا۔

گزشتہ روز آئی سی سی وفد سے ہونے والی میٹنگ میں چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت نے کیا ہے اور میچ کھیلنے کا فیصلہ بھی حکومت ہی کرے گی جس کے بعد محسن نقوی نے  وزیراعظم نے ملاقات کا فیصلہ کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button