اہم خبریںپاکستان

شہباز شریف کی بنگلادیش میں انتخابی کامیابی پر نئی قیادت کو مبارکباد، تعاون کا عزم

برادرانہ اور ہمہ جہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے

اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش میں انتخابات میں کامیابی پر نئی قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے تعاون کا عزم کیا ہے۔ٹی این آئی نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے طارق الرحمن کو بنگلا دیش کے پارلیمانی انتخابات میں بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے بنگلا دیش کے عوام کو بھی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ وہ بنگلا دیش کی نئی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہاں ہیں تاکہ تاریخی، برادرانہ اور ہمہ جہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور جنوبی ایشیا و اس سے باہر امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button