
اہم خبریںجرم وسزاشہر شہر سے
سیالکوٹ ائیر پورٹ کے نزدیک رائل گارڈنز ہاوسنگ سکیم کے غیر قانونی کام کرنے کا انکشاف
ہاوسنگ سکیم کے مالک نے مبینہ اربوں روپے کی فائلیں فروخت کردیں
لاہور(ٹی این آئی)ذرائع نیب کے مطابق انٹرنیشنل ائیرپورٹ سیالکوٹ کے قریب رائل گارڈنزہاوسنگ سکیم کے نام سے 908 کنال اراضی پر محیط ہے جوکہ اس کا NOC صرف چند ایکڑز پر ہے اور اس NOCکے نام پر مختلف کمپنیوں کے ذریعے اس کی فروخت کی گئی اور کی جارہی ہے اسی اراضی پر پہلے مبینہ طور پر رائل ٹاون اور دیگر ٹاونز پر سکیم شروع کرکے فروخت کی گئی تھی جس کی بابت معلوم ہوا ہے کہ تحصیل میونسپل سمبڑیال اور ضلع کونسل سیالکوٹ کا عملہ بھی مبینہ ملوث ہے۔مذکورہ ہاوسنگ سکیم کے مالک کو بھی ایںٹی کرپشن سیالکوٹ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کے حکم پر گرفتار کیا تھا۔بعدآزاں مبینہ مک مکا کرکے چھوڑ دیا تھا۔تاہم اس حوالے سے چیئرمیں عمر عبداللہ نے موقف دینے سے انکار کر دیا ہے
