اہم خبریںپاکستان

16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

لائٹ ڈیزل آئل بھی 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتا ہے۔

اسلام آباد(ٹی این آئی)16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل بھی 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے متعلق حتمی فیصلہ اوگرا  اور  وزارتِ خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button