شوبز

بالی ووڈ اداکارسلمان خان کا ایس پی بالا کی موت پر اظہار افسوس

ممبئی (ٹی این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری کے بھائی جان ‘سلمان خان’ کو ایک خبر نے اس قدر غمزدہ کردیا ہے کہ انہوں نے کہا کہ ‘یہ سن کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے’۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے نامور گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایس پی بالا سر کے بارے میں سن کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے ،
آپ موسیقی کی غیر متنازع میراث کے باعث ہمیشہ زندہ رہیں گے ،آپ کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔74 سالہ ایس پی بالا سبرامنیم نے سلمان خان کی کئی فلموں میں اپنی دلفریب آواز کا جادو جگایا ہے ،انہیں فلم انڈسٹری میں سلمان خان کی آواز کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button