انٹرنیشنلاہم خبریں

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل حملوں میں اب تک مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 560 ہوگئی

ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائےگا۔ایرانی آرمی چیف

دوسری جانب امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑہ ابراہم لنکن ایرانی میزائلوں کا نشانہ نہیں بنا، ایرانی میزائل بحری بیڑے کے قریب تک نہیں آسکے۔تاہم سینٹ کام نے 3 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو نے کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا اور برطانیہ کے 3 تیل بردار جہازوں پر بھی حملے کیے ہیں۔

بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرونز سے حملہ کیا گیا، مسقط کے قریب بحری جہاز پر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہاہے کہ ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائےگا،ایران کے بیٹے دفاع وطن سے پیچھے نہیں ہٹے، طاقت سے جواب دیتے رہیں گے، پہلے سے طےاور مشق شدہ منصوبے کے تحت حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button