پاکستان

(ن) میں پہلے باغی اب داغی نکلنا شروع ہو گئے ہیں :ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (ٹی این آئی)مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ (ن) میں پہلے باغی اب داغی نکلنا شروع ہو گئے ہیں ،
طلال نے (ن)لیگ کی اصلیت کو ظاہر کر دیا خو اتین کوہراساں کرنے والے کسی رعا یت کے مستحق نہیں،لیگی قیاد ت ” ووٹ کو عز ت دو“ کی طرح اپنی پارٹی میں” خو اتین کوعز ت دو“ کیلئے کردار ادا کر یں۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ طلا ل چوہدری کی حرکت کے بعد لیگی خوا تین مسلم لیگ (ن) کوہمیشہ کیلئے خیرآباد کہہ دیںجس جماعت کا و فاقی وزیر لیول کا لیڈر خواتین کوہراساں کرنے میں ملو ث ہو وہاں خواتین کو عز ت بچانا مشکل ہو جا تی ہے۔مسلم لیگ (ن) نے جودیگر جماعتو ں پرالزامات لگائے آ ج اس کی سزا انہیں اپنے ہی گھر سے ملنا شروع ہو چکی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ طلال چوہدری کی طر ف سے خا تون کے گھر میں زبر د ستی آ نے کے واقعا ت کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے ۔لیگی قیاد ت ایسے فرد کو فوری اپنے پار ٹی سے نکال دے اور طلال چوہدری کیخلا ف قانو نی کارروائی کیلئے حکومت کا سا تھ دے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button