
لاہور(ٹی این آئی)لودھراں میں تیزگام ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترنے سے 25 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق تیزگام ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترنے کا واقعہ پنجاب کے ضلع لودھراں کے علاقے آدم واہن کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 17 مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جبکہ 8 مسافر ڈی ایج کیو میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔
دوسری جانب اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ تیزگام کو 5 بوگیوں کےساتھ کراچی روانہ کردیا گیا جبکہ ڈاون ٹریک پرکراچی جانے والی ٹرینوں کولودھراں اسٹیشن پر روک لیاگیاہے۔
