اسلام آباد(ٹی این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین کے لیے بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے کی جانب سے دائر فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔درخواست کے مطاق ایک ماہ کے لیے بجلی 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، منظوری کی صورت میں صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بجلی کی پیداواری لاگت 8 روپے 15 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ فروری کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 73 پیسے فی یونٹ رہی۔