انٹرنیشنلاہم خبریں

فوری معاہدہ کرو ورنہ سب کچھ مٹ جائے گا، ٹرمپ کی ایران کو پھر وارننگ

ایک ویڈیو شیئر کی جس میں تہران اور کرج کو ملانے والے ایک اہم پل کی تباہی دکھائی گئی ہے

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یہ پل مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور اب دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہا۔

اپنے بیان میں انہوں نے ایرانی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی ترقی اور استحکام کا موقع موجود ہے، مگر یہ موقع تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر تہران نے فوری طور پر کسی معاہدے کی طرف پیش رفت نہ کی تو وہ اپنے باقی ماندہ وسائل اور طاقت بھی کھو سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر کا اس نوعیت کی ویڈیو جاری کرنا اور اسے ایران کی مجموعی صورتحال سے جوڑنا غیر معمولی اقدام ہے، جس سے عالمی سفارتی حلقوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button