اہم خبریںپاکستان

معرکہ حق میں بھارتی ائیرکرافٹ کیریئرکونشانہ بنانے کیلئے تیار تھے، وہ اپنے علاقوں تک محدود رہے: نیول چیف

 نیول چیف نے پی این ایس خیبر کے عملے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

اسلام آباد(ٹی این آئی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی معرکہ حق کے دوران بھارتی ائیرکرافٹ کیریئرکونشانہ بنانےکیلئے تیار تھی لیکن بھارتی بحریہ اپنے محفوظ سمجھے جانے والے علاقوں تک محدود رہی۔پاکستان نیوی میں دوسرے پی این ملجم کلاس پی این ایس خیبر کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب کیا اور کہا کہ اہم بحری تجارتی اور توانائی راہداریوں کے ساتھ پاکستان کا اسٹریٹیجک محلِ وقوع ایک مضبوط بحری قوت کا متقاضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحری مفادات کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔نیول چیف کا کہنا تھاکہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان نیوی بھارتی بحریہ کے ائیرکرافٹ کیریئر کو نشانہ بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار تھی، بھارتی بحریہ اپنے محفوظ سمجھے جانے والے علاقوں تک محدود رہی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان نیوی کو جدید ترین پلیٹ فارمز اور خصوصی ٹیکنالوجیز سے لیس کیا جا رہا ہے، یہ دشمن کے اہم انفراسٹرکچر، کمزوریوں اور بحری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہیں، پی این ایس خیبر جیسے جدید جہازوں اور آئندہ ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت پاکستان نیوی کی جدیدیت میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

 نیول چیف نے پی این ایس خیبر کے عملے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ملکی سمندری حدود کا دفاع اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button