پاکستان
شہباز شریف کی گرفتاری، احسن اقبال کی بجائے مریم نواز نے خود پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا
لاہور(ٹی این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے احسن اقبال کی بجائے خود پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ۔ لاہورہائیکورٹ میں شہباز شریف کے کیس کی سماعت کے دوران میڈیا کو سہ پہر چار بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی پریس کانفرنس کا دعوت نامہ جاری کیا گیا ۔ لیکن شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد فیصلہ تبدیل کردیا گیا اور احسن اقبال کی بجائے مریم نواز نے پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ۔