اہم خبریںشہر شہر سے

لالہ موسی اربوں روپے کی لاگت سے سیوریج کا معاملہ، گجرات ن لیگ اور ق لیگ میں ٹھن گئی،

مریم نواز نے دونوں فریقین کے لیے میدان کھلا چھوڑ دیا۔

لاہور(ٹی این آئی)گجرات ن لیگ اور ق لیگ میں ٹھن گئی حکومت پنجاب کی طرف سے لا لہ موسی کے سیوریج کے لئے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔ جس کے افتتاح کے لئے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر عباس سدھو اور ق لیگ کے مقامی ایم پی اے مدد علی شاہ میں کریڈٹ لینے کے لئے اختلافات نے جنم لے لیا ہے۔

دونوں اراکین علیحدہ علیحدہ افتتاحی تقریب  کے لئے کوشاں تھے جس پر ن لیگ کے مقامی ایم این اے  نصیر عباس سدھو نے 3 اپرخل کو افتتاح کرنا تھا جس میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرنی تھی مگر چوہدری برادران کی مداخلت پر صوبائی وزیر بلدیات نے معذرت کر لی تھی بعد ازاں ذرائع سے معلوم ہوا ہے،

 

اب 6 اپریل کولالہ موسی اربوں روپے کی لاگت سے سیوریجکا افتتاح مقامی ایم این اے نصیر عباس
سدھون لیگ کے ڈویژن صدر عابد رضا
کوٹلہ وضلعی قیادت کےہمراہ کرنے جا رہے ہیں ہمارے ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بھی چوہدری برادران کی مداخلت پر ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں  اور دونوں فریقین کی افتتاحی تقریب سے علیحدگی اختیار کرلی جس پر ن لیگ اپنی قیادت کے ہمراہ افتتاح کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کسی پروگرام میں شرکت نہیں کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button