اہم خبریںپاکستان

امریکہ کی جانب سے آبناۓ ھرمز کی ناکہ بندی خلیج سے تیل کی نقل و حمل کو مزید مشکل بنا دے گی۔خواجہ سعد رفیق

لاہور ( ٹی این آئی)

امریکہ کی جانب سے آبناۓ ھرمز کی ناکہ بندی خلیج سے تیل کی نقل و حمل کو مزید مشکل بنا دے گی ۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا اگر ایران کو ٹول ادا کر کے یا ایرانی بندرگاھیں استعمال کر کے خلیج سے گزرنے والے جہازوں کو روک دیا گیا تو تیل کی سپلائ کیلئے خلیجی ریجن پر انحصار کرنیوالے ممالک سخت مشکلات کا شکار ھو جائینگے۔جسکے نتیجہ میں تیل کی قیمتوں میں ھوش ربا اضافہ ھو سکتا ھے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی فوجی مہم جوئ نے کروڑوں انسانوں کی زندگی ابتر کر دی ھے اور دنیا کا امن خطرے سے دوچار کر دیا ھے۔
امریکہ کی جانب سے آبناۓ ھرمز کی بندش جنگ کے جلد از جلد خاتمہ کیلئے امریکہ پر عالمی دباؤ بڑھا دیگی ۔طاقت کا نشہ اور جنگی مہم جوئ کا جنون امریکی قیادت کو اپنے اتحادیوں سمیت پوری دنیا سے دور کر رھا ھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button