اہم خبریںصحت و تعلیم

نویں، دسویں امتحانات: امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعے نہیں اتروائے جائیں: چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی

طالبات کے امتحانی مرکز پر مرد نگران تعینات نہیں کیے جائیں۔

کراچی(ٹی این آئی)چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین  نے  نویں اور دسویں کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے لیے ہدایت جاری کردیں۔چیئرمین میٹرک بورڈ  کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ طالبات کے امتحانی مراکز سے نقل کی کوئی شکایت موصول نہیں ہورہی ہیں لہٰذا  کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعے اور عبایہ کو نہیں اتروایا جائے۔چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعہ اتروانے کی شکایت پر سخت ایکشن لو ں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کے امتحانی مرکز پر مرد نگران تعینات نہیں کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button