شوبز
مومل شیخ کا شہزاد شیخ کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد (ٹی این آئی) اداکارہ مومل شیخ نے بھائی شہزاد شیخ کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے شہزاد شیخ کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بیشک ان کی یہ تصویر اچھی نہیں ہے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اہم یہ ہے کہ ہم دونوں ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دعاہے کہ اللہ پاک ان کے بھائی کو خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائیں۔