اہم خبریںپاکستان

ہنگو: پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی

زخمی اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

ہنگو(ٹی این آئی)ہنگو میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ایس ڈی پی او مجاہد حسین کے مطابق ہنگو کےعلاقے چھپری وزیران میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات پولیس وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5  اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

مجاہد حسین نے بتایا کہ زخمی اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button