انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ‘ٹرانزٹ ٹول‘ کی جگہ ’سروس فیس‘ وصول کرنے کا منصوبہ

ویب ڈیسک

ایران نے اسٹریٹجک پالیسی اور بحری سفارت کاری کے تحت ایک نئے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے وصول کی جانے والی رقم کو ’ٹرانزٹ ٹول‘ کے بجائے ’سروس فیس‘ قرار دیا جائے گا۔ایرانی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت ایران  یکطرفہ اقدامات سے ہٹ کر متعلقہ ممالک کے ساتھ دو طرفہ معاہدے کرنا چاہتا ہے، تاکہ جہازوں کی محفوظ آمد ورفت کو یقینی بنایا جا سکے اور اس کے بدلے میں اس نئے نظام کو تسلیم کرتے ہوئے فیس ادا کی جائے۔

اس منصوبے میں عمان کو انتظامی کردار دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے جس کے ذریعے بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کی طرز پر ایک باقاعدہ نظام قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button