اہم خبریںپاکستان

بانی کی ہدایت ہے کہ محمود اچکزئی کے فیصلے کو ماننا ہے، وہ ناراض ہیں تو انہیں منائیں گے‘

۔محمود اچکزئی نے اعتماد میں نہ لیے جانے پر تحریک انصاف کے گزشتہ دو جلسوں میں شرکت نہیں کی تھی۔

اسلام آباد(ٹی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے اعلان کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی کوئی ناراضی ہے تو اسے دور کريں گےمیڈيا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ محمود خان سے ابھی بات نہیں ہوئی کہ وہ جلسے میں کیوں نہیں آئے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات ہیں کہ محمود اچکزئی کے فیصلے ماننے ہیں ۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے لیکن تفصیل نہيں بتا سکتا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سہیل آفریدی کو ہدایت کی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اعتماد میں لیں۔محمود اچکزئی نے اعتماد میں نہ لیے جانے پر تحریک انصاف کے گزشتہ دو جلسوں میں شرکت نہیں کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button