کھیل

وائٹ ہاؤس ڈنر میں حملہ کرنے والے شخص کی شناخت سامنے آگئی، حملہ آور ٹیچر نکلا

ویب ڈیسک

وائٹ ہاؤس ڈنر میں حملہ کرنے والے شخص کی شناخت سامنے آگئی جو کہ ایک سابق ٹیچر ہے۔خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے اعزاز میں رکھے گئے عشائیے میں فائرنگ کرنے والے گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے کول تھامس ایلن کے طور پر کی، جو لاس اینجلس کا رہائشی ہے۔سوشل میڈیا سائٹس کے مطابق 31 سالہ کول ایک کیلٹیک گریجویٹ ہے جو پارٹ ٹائم ٹیچر اور گیم ڈویلپر کے طور پر کام کر رہا ہے۔

میڈیا بریفنگ میں میئر واشنگٹن نے بتایا کہ واحد مسلح شخص لابی میں سیکرٹ سروس کی طرف بڑھا ، سیکرٹ سروس کے ایک اہلکار نے اسے روک دیا۔ واشنگٹن کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ  تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ مشتبہ شخص واشنگٹن ہلٹن ہوٹل میں مہمان تھا لیکن یہ بات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی کہ مشتبہ شخص نے حملہ کیوں کیا؟ مشتبہ شخص کا ہدف کون تھا؟ یہ تحقیقات کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹل کی ویڈیو فوٹیج کا جائزہ لیا جائے گا کہ حملہ آور ہتھیار کے ساتھ اندر کیسے داخل ہوا ، مبینہ حملہ آور کے پاس ایک شاٹ گن، ایک ہینڈ گن اور متعدد چاقو تھے ، ملزم کو پیر کے روز عدالت میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button