اہم خبریںپاکستان

عوام کیلئے سہولت، نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کی بجائے 14 دن میں جاری ہوگا

وزیر داخلہ نے بزنس پاسپورٹ کے اجرا سے متعلق امور پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی دی۔

اسلام آباد(ٹی این آئی) ملک بھر میں نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21 دن سے کم کرکے 14 دن کردیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن اور متعلقہ حکام نے شرکت کی جب کہ اس دوران وزیرداخلہ نے بزنس پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

پاسپورٹ امیگریشن رولز کی کالعدم دفعات بحال، حکومت کو شہریوں کے پاسپورٹ غیرفعال قرار دینے کا اختیار مل گیا
شادی شدہ خواتین اپنی خواہش پر والد کا نام پاسپورٹ پر درج کراسکیں گی
حکومتِ پاکستان نے خواتین کیلئے پاسپورٹ میں والد کا نام رکھنے کی اجازت دے دی
محسن نقوی نے کہا کہ نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21 دن سے کم کرکے اب 14 دن کردیا گیا ہے، پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس سسٹم رائج ہوگا۔

اس کے علاوہ پاسپورٹ کی گھروں کی دہلیز تک ڈیلیوری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ نے پاسپورٹ دفاتر میں 15 روز تک مکمل کیش لیس نظام رائج کرنے کا ٹاسک دے دیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیش ادائیگی ختم ہونے سے ایجنٹ مافیا کاخاتمہ ہوگا اور شہریوں کو سہولت ملے گی، پاسپورٹ نظام کو بہتر بنانے اورعوامی سہولت کے لیے پاسپورٹ اتھارٹی کاقیام انتہائی ضروری ہے۔

وزیر داخلہ نے بزنس پاسپورٹ کے اجرا سے متعلق امور پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button