
لاہور (ٹی این آئی) باوثوق ذرائع سےمعلوم ہوا ہے رائل گارڈنز ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ نزد ائیرپورٹ پر908 کنال پر محیط غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم بنا کر اوورسیز پاکستانیوں سمیت ملک بھر کے شریف شہریوں سے اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی ہیں ذرائع نے بتایاکہ عمر عبداللہ نے فائلیں لینے والے سائلین کے نام پر پلاٹس کی منتقلی بھی نہ کی ہے
اس حوالے سے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب گرفتار کر کے اسے لے گئی تھی مگر مبینہ طورپر ساز باز کرکے جان خلاصی کروا لی بعدازاں حکومت پنجاب عمر عبداللہ گھمن کے تمام بنک اکاؤنٹس اور پراپرٹی بلاک کر رکھی ہے تاکہ سائلین کو ان کے پلاٹس کی منتقلی کی جا سکے جس کے باعث عمر عبداللہ کے مبینہ روپوش ہونے کے بھی اشارے ملے ہیں۔تاہم اس وجہ سے عمر عبداللہ کا موقف بھی دریافت نہ ہوسکا۔
