
اسلام آباد(ٹی این آئی) پیٹرول کی ڈیوٹی سے پہلے ایکس ریفائنری قیمت 246 روپے 31 پیسے ہےتاہم ٹیکسز اور مارجنز شامل کیے جانے کے بعد شہریوں تک پہنچتے پہنچتے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 399 روپے 86 پیسے ہوجاتی ہےحکومتی ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور7 روپے 32 پیسے ان لینڈفریٹ مارجن شامل ہے۔ اسی طرح ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7 روپے87 پیسے اور 8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 103 روپے 50 پیسے کی پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسےکی کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی ڈیوٹی سے پہلےایکس ریفائنری قیمت 246 روپے 31 پیسے ہےتاہم ٹیکسز اور مارجنز شامل کیے جانے کے بعد شہریوں تک پہنچتے پہنچتے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 399 روپے 86 پیسے ہوجاتی ہے-
دوسری جانب ایک لیٹرپیٹرول پر153 روپے 55 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ایک لیٹر پر 116روپے 46 پیسے ٹیکسز اورمارجنز ومنافع جات کی وصولی کا کا انکشاف ہوا ہے۔
ایک لیٹر پیٹرول کی اصل قیمت 246 روپے31 پیسے اور عوام کے لیے قیمت 399روپے 86 پیسے ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اصل قیمت283 روپے 12پیسے اور شہریوں کے لیے قیمت 399 روپے58 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
