
اسلام آباد(ٹی این آئی)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کےساتھ کسی قسم کی عارضی جنگ بندی نہیں۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عید کے موقع پر صرف 3 دن کا وقفہ تھا جو ختم ہو گیا تھا اور موجودہ صورتحال کو جنگ بندی قرار دینا درست نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ پاکستان افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا، افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی اور دراندازی کی کوششیں بلا تعطل جاری رہیں اورمارچ میں پاکستان کے جنگ بندی اقدام کے باوجود افغانستان سے حملے جاری
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنائیں، دہشتگردی کی اصل وجوہات کو نظرانداز کرنا غیر متوازن مؤقف کی عکاسی ہے، عالمی برادری علاقائی صورتحال اور پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرے۔
