
لاہور(ٹی این آئی)پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم گروہوں کے خلاف سرگرم عمل،
رواں سال کے دوران 2104 گینگز کے 5367 کارندے گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ، گاڑیاں، نقدی و دیگر سامان برآمد۔
لاہور 05 مئی: پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم گروہوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران 2104 گینگز کے 5367 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 1 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 166 گاڑیاں، 3502 موٹر سائیکلیں، 3234 موبائل فونز، 1759 مویشی اور 857 تولے سونا بھی برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جس میں 327 کلاشنکوف، 639 رائفلز، 11472 پسٹلز، 889 بندوقیں اور 263 ریوالور شامل ہیں جبکہ 45 ہزار 384 گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
٭
